آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چیک جمہوریہ کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف ملاقات علاقائی سلامتی کی صورتحال ، باہمی دلچسپی کے معاملات اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے چیک جمہوریہ کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل جوزف بیکوار نے منگل کو یہاں …
آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چیک جمہوریہ کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف ملاقات

مزید خبریں
آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چیک جمہوریہ کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف ملاقات
علاقائی سلامتی کی صورتحال ، باہمی دلچسپی کے معاملات اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے چیک جمہوریہ کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل جوزف بیکوار نے منگل کو یہاں جی ایچ کیو میں ملاقات کی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق جمہوریہ چیک کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچے پر پاک فوج کے ایک چاک و چوبند دستے نے جمہوریہ چیک کے مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔








