آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا خطاب

راولپنڈی ۔ 30 ستمبر (اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج ورکنگ باﺅنڈری اور لائن آف کنٹرول پر الرٹ ہے ‘دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا موثر جواب دیا جائےگا ‘منفی پرپیگنڈے کے تحت پاکستان کو دباﺅ میں نہیںلایا جاسکتا۔ وہ جمعہ کولاہور دورہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بری فوج …

راولپنڈی ۔ 30 ستمبر (اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج ورکنگ باﺅنڈری اور لائن آف کنٹرول پر الرٹ ہے ‘دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا موثر جواب دیا جائےگا ‘منفی پرپیگنڈے کے تحت پاکستان کو دباﺅ میں نہیںلایا جاسکتا۔ وہ جمعہ کولاہور دورہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے لاہور گیریژن کے قریبی علاقے میں ایک نئے کم بیٹ ری ایکشن ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف کو کمبیٹ ری ایکشن ٹریننگ سینٹر میں دی جانے والی تربیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔فوجی جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے فوجی افسران اور جوانوںکو جنگی تیاریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ جتنے کے لئے تربیت ہی کامیابی کی ضامن ہوتی ہے۔ بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر پاک فوج مکمل الرٹ ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply