راولپنڈی۔26جون (اے پی پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی مکمل بحالی اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمہ کیلئے آٰپریشن جاری رہے گا، رینجرز کو ان کے مشن کی تکمیل تک ہر ممکنہ معاونت کی جائے گی، حالیہ واقعات میں ملوث شرپسندوں کی تلاش کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ آرمی چیف …
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا رینجرز سندھ ہیڈ کوارٹر دورہ کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
راولپنڈی۔26جون (اے پی پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی مکمل بحالی اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمہ کیلئے آٰپریشن جاری رہے گا، رینجرز کو ان کے مشن کی تکمیل تک ہر ممکنہ معاونت کی جائے گی، حالیہ واقعات میں ملوث شرپسندوں کی تلاش کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ آرمی چیف نے اتوار کو پاکستان رینجرز سندھ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، دورہ کے دوران آرمی چیف کوڈی جی رینجرز کی جانب سے کراچی میں جاری آپریشن کراچی کی موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال اور کراچی آپریشن کو آگے بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے سندھ رینجرز کی جانب سے حاصل کی کامیابیوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر میں مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ عزم، ہمت اور حوصلہ سے شہر کو دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد سے چھٹکارا حاصل کیا ہے اور کراچی کے عوام کی جانب سے بہت زیادہ عزت افزائی ہوئی ہے۔








