34.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 15, 2025
ہومقومی خبریںآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنشان امتیاز( ملٹری) سے امریکی کانگریس کے...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنشان امتیاز( ملٹری) سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

- Advertisement -

راولپنڈی۔13اپریل (اے پی پی):آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنشان امتیاز( ملٹری) سے امریکی کانگریس کے وفد نے جیک برگمین کی قیادت میں تھامس سوزی اور جوناتھن جیکسن کے ہمراہ ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر زور دیا گیا۔فریقین نے باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات پر مبنی پائیدار روابط کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ دورے پر آئے ہوئے امریکی قانون سازوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کلیدی کردار کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے پائیدار کردار کا اعتراف کیا۔

انہوں نے پاکستان کی صلاحیت اور اس کے عوام کی تزویراتی عزم کی بھی تعریف کی۔ پاکستان کی خودمختاری کے احترام کا اعادہ کرتے ہوئے امریکی کانگریس کے وفد نے وسیع البنیاد دوطرفہ تعاون بالخصوص سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں وسیع تر دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل سید عاصم منیر نے وفد کے دورے کی تعریف کی اور اس خواہش کا اعادہ کیا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری کو مزید گہرا اور متنوع بنانا چاہتا ہے جو ایک دوسرے کے قومی مفادات کے لئے باہمی احترام اور باہمی مفاد پر مبنی ہو ۔ ملاقات کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیتی تعاون کے لئے مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581468

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں