- Advertisement -
کوئٹہ۔ 21 مئی (اے پی پی):پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے تاریخی عہدے پر ترقی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عہدہ نہ صرف ان کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف ہے بلکہ یہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔
بدھ کو اپنے بیان میں نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے جس استقامت، حکمت اور جذبے کے ساتھ قومی دفاع کو یقینی بنایا وہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر مستقبل میں بھی ملکی سلامتی، استحکام اور وقار کے لیے اپنی بھرپور خدمات جاری رکھیں گے، ان پر پوری قوم کو فخر ہے۔
- Advertisement -
- Advertisement -