19.7 C
Islamabad
بدھ, مارچ 19, 2025
ہومقومی خبریںآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بحرین کے نیشنل گارڈ کے...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈرجنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ کی ملاقات

- Advertisement -

راولپنڈی ۔18مارچ (اے پی پی):بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر، جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ عسکری تعاون کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔مہمان شخصیت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف ان کی انتھک کوششوں کی تعریف کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573989

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں