آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورہ پر چین پہنچ گئے

37

راولپنڈی ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورہ پر چین پہنچ گئے۔ آرمی چیف چین کی فوجی قیادت بشمول پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر سنٹرل ملٹری کمیشن اینڈ کمانڈر سدرن کمانڈ سے ملاقاتیں کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر اور وزیراعظم کے مابین ہونے والی ملاقاتوں میں بھی شریک ہوں گے۔