آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ عینی ایڈمسن کی الوداعی ملاقات

106

راولپنڈی۔ 17 جون (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ عینی ایڈمسن نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلین ہائی کمشنر کی پاکستان کے لئے خدمات کو سراہا اور پاک آسٹریلیا تعلقات میں ان کے کردار کی تعریف کی۔ مہمان شخصیت نے پاکستان کے علاقائی سلامتی اور استحکام کے لئے کردار کو سراہا ۔