راولپنڈی۔ 27 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انورخان نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں سروسز چیف کے مابین ہو نے والی ملاقات کے دوران پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔