آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم برائے غیر ملکی تجارت سردون عمرزاکم کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی سکیورٹی اور روابط کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

202

راولپنڈی ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم برائے غیر ملکی تجارت سردون عمرزاکم نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی سکیورٹی اور روابط کے امور زیر غور آئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مہمان شخصیت نے علاقائی سلامتی اور استحکام کے لئے پاک فوج کے کردار کا اعتراف کیا اور سراہا۔ دونوں شخصیات نے بہتر علاقائی روابط اور سکیورٹی وژن کے لئے تعاون کے حمایت کا عزم کیا۔