آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے سفیر شکر اللہ عاطف مشال کی ملاقات

142

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے پاکستان میں سفیر شکر اللہ عاطف مشال نے جی ایچ کیو میں جمعہ کو ملاقات کی۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف نے افغان سفیر کا جی ایچ کیو پہنچنے پر استقبال کیا اور ان خیالات کا اظہار کیا کہ افغان سفیر کی خدمات سے دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی اور دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ملاقات میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور افغان سفیر نے علاقائی سکیورٹی صورتحال اور افغانستان میں امن عمل بارے تبادلہ خیال کیا۔