
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے اپنی تعیناتی کی مدت کے اختتام پر الوداعی ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کےلئے جاپان کے سفیر کی کوششوں کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ ان تمام اقدامات کی مکمل حمایت کی جائے گی جن کا مقصد تعلقات کو وسعت دینا ہے۔