آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کی خصوصی نمائندہ برائے پاکستان و افغانستان سفیر سبین سپاروسر کی ملاقات

118
APP64-04 RAWALPINDI: May 04 - Ambassador Sabine Sparwasser, German Special Representative for Pakistan-Afghanistan called on Chief of Army Staff General Qamar Javed Bajwa. APP

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کی خصوصی نمائندہ برائے پاکستان و افغانستان سفیر سبین سپاروسر کی ملاقات ، پاک۔افغان بارڈر مینجمنٹ پر خصوصی توجہ کے ساتھ علاقائی سلامتی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا

راولپنڈی ۔ 4 مئی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کی خصوصی نمائندہ برائے پاکستان و افغانستان سفیر سبین سپاروسر نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاک۔افغان بارڈر مینجمنٹ پر خصوصی توجہ کے ساتھ علاقائی سلامتی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔ نمائندہ خصوصی نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک آرمی کی خدمات کا اعتراف کیا۔