آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فرانس کے سفیر نکلولس گیلے کی ملاقات ، باہمی دلچسپی ، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

223
ispr
ispr

راولپنڈی۔1نومبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے فرانس کے سفیر نکلولس گیلے نے ملاقات کی جس میں دفاع، سکیورٹی تعاون اور مجموعی علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ملاقات کے دوران تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھاکہ پاکستان فرانس کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان فرانس کے ساتھ باہمی سودمند کثیرجہتی تعلقات کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔

فرانسیسی سفیر نے علاقائی استحکام میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات مزید بہتر بنانے کا عزم کا اعادہ کیا۔