راولپنڈی۔31جنوری (اے پی پی):آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمنارا نے پیر کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال اور یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس موقع پر معزز مہمان نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، علاقائی استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔