راولپنڈی ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ہفتہ کو ابوظہبی کے دورہ پر پہنچ گئے۔آرمی چیف نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زیدالنیہان، جو کہ یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر بھی ہیں، سے ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔