آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں پنج پائی کے مقام پرپاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے کام کا افتتاح کیا

115
APP90-08 PANJPAI: May 08 - General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS) offering dua after inaugurating work on border fencing along the Balochistan portion of Pak-Afghan border. Chief Minister Balochistan Abdul Qadoos Bazinjo also present on the occasion. APP

راولپنڈی ۔ 8 مئی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں پنج پائی کے مقام پرپاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے کام کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور وزیر داخلہ سرفراز بگٹی بھی موجود تھے ۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے باڑ لگانے کے کام میں تعان اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے پرقبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے کہاکہ باڑ سے سرحد پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ قانونی طریقے سے آمد ورفت اور معاشی سرگرمیوں کے لئے پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے شائننگ بلوچستان ویژن کو ممکن بنانے کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے پر پاک فوج اور فرنٹئیرکانسٹیبلری کا شکریہ ادا کیا۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوئٹہ میں نسٹ یونیورسٹی کے کیمپس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ 30 ایکڑ پر محیط کیمپس پر دو ارب 63کروڑ روپے سے زائدلاگت آئے گی۔ کیمپس میں پانچ سو پچاس طلباء کے لیے رہائش کی سہولت بھی ہوگی۔