تربیلا ۔ 24 نومبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہفتہ کو سپیشل سروسز گروپ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور کرنل کمانڈنٹ کی تعیناتی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر بری فوج کے سربراہ نے یادگار شہداءپر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ میجر جنرل عابد رفیق کو ایس ایس جی کا پہلا کرنل کمانڈنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ بعد ازاں تقریب کے شرکاءجن میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران بھی شامل تھے، سے خطاب کرتے ہوئے بری فوج کے سربراہ نے ایس ایس جی کی بے مثال کردار بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔