آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سکول آف آرٹلری نوشہرہ کا دورہ

38

راولپنڈی ۔19مئی (اے پی پی):آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکول آف آرٹلری نوشہرہ کا دورہ کیااور آرٹلری رجمنٹ کی سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس میں شرکت کی۔ آرمی چیف نے دورے کے دوران مختلف سہولیات کا بھی دورہ کیا جن میں جنگی گیمنگ ایرینا بھی شامل ہے جو جنگی حالات کی تربیت لینے اور جنگی مشقوں کی منصوبہ بندی/ انعقاد میں سہولت فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کو نئے تربیتی ماڈیولز کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پرافسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے ان پر زور دیا کہ وہ تربیت اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھیں۔ قبل ازیں نوشہرہ پہنچنے پر کرنل کمانڈنٹ کور آف آرٹلری لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔