
پشاور۔12دسمبر(اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو فاٹا کے پی اور مالاکنڈ ڈویژن کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو ہر حال میں ختم کیا جائیگا۔ آرمی چیف نے انسداد دہشتگردی آپریشنز میں اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جنرل باجوہ نے مزید کہا کہ پاک فوج قبائلی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔