آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جی ایچ کیو کا دورہ کرنے والے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاءسے گفتگو

175

راولپنڈی ۔ 19 نومبر (اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو گزشتہ دو دہائیوں سے مختلف خطرات کاسامنا رہا جبکہ قوم کو ملک کے خلاف منفی پروپیگنڈے سے باخبر رہنے کی ضرورت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاءنے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال، چیلنجز پر بریفنگ کے بعد شرکاءنے آرمی چیف سے بھی بات چیت کی۔ شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو گزشتہ دو دہائیوں سے مختلف خطرات کاسامنا رہا لیکن پاکستانی قوم اور فورسز نے بڑی بہادری اور کامیابی سے ان چیلنجز کا مقابلہ کیا اور ان خطرات کو مو¿ثر انداز سے شکست دی۔