31.6 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت 218ویں کور کمانڈرز کانفرنس...

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت 218ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد

- Advertisement -

راولپنڈی ۔ 4 فروری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت آپریشنز جاری ہیں، اب ضرورت اس بات کی ہے کہ امن کی بہتر صورتحال کے ثمرات لوگوں تک پہنچیں، ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنانے کے لیے کوشاں ہیں، پاکستان کے خلاف کی جانے والی سازشیں ناکام بنائیں گے۔ وہ پیر کو 218ویں کورکمانڈر کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت 218ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں ہوا۔ کور کمانڈرز نے ملک کی اندرونی سکیورٹی صورتحال اور خطے میں امن کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات بشمول افغان مصالحتی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ اجلاس کے دوران لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی اور معصوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھی بات چیت ہوئی۔ اجلاس کے شرکاءنے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اپنی سرحدوں کے تحفظ سمیت مربوط قومی ردعمل پر بھرپور توجہ ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=132930

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں