36.6 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 249ویں کور کمانڈرز...

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 249ویں کور کمانڈرز کانفرنس

- Advertisement -

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامیاب انسداد دہشت گردی آپریشنز کی تعریف کی ، سرحدوں اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پیر کو 249ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔ کانفرنس نے سرحدی اور داخلی سلامتی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے سیکورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا۔

- Advertisement -

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامیاب انسداد دہشت گردی آپریشنز کی تعریف کی اور سرحدوں اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف نے ملک میں سیلاب اور شدید بارشوں سے متاثرہ لوگوں کے چیلنجوں کو کم کرنے کے لئے امدادی کارروائیوں میں فارمیشنز کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ فورم نے ریسکیو اوربحالی کی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=318851

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں