آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ننھی زینب کے بے رحمانہ قتل کی مذمت
مجرموں کی گرفتاری کے لئے پاک فوج کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت
راولپنڈی ۔ 10 جنوری (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے قصور میں ننھی زینب کے بے رحمانہ قتل کی مذمت کی ہے اور مجرموں کی گرفتاری کے لئے پاک فوج کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ننھی زینب کے والدین کی اپیل پر پاک فوج کو ہدایت کی ہے کہ مجرموں کو گرفتار کر نے کے لئے سول انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے تا کہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے ۔