آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف ذاکر اصغر اوگلو سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

90
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف ذاکر اصغر اوگلو سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

راولپنڈی۔28مئی (اے پی پی):آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کے شہر لاچین میں آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف ذاکر اصغر اوگلو سے ملاقات کی۔

بدھ کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

فیلڈ مارشل نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔