28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومقومی خبریںآرمی چیف کا شمالی وزیرستان میں کیڈٹ کالج کی تعمیر کا افتتاح

آرمی چیف کا شمالی وزیرستان میں کیڈٹ کالج کی تعمیر کا افتتاح

- Advertisement -
دہشت گردوںکے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا، عارضی نقل مکانی کرنے والوں کی مکمل بحالی تک فوج علاقے میں موجود رہے گی ، دہشت گردوں کے نیٹ ورک او ان کے سہولت کاروںکو ملک میں کہیں جائے پناہ نہیں ملے گی،جنرل راحیل شریف
آرمی چیف کا شمالی وزیرستان میں کیڈٹ کالج کی تعمیر کا اعلان ، سید علی میں110 بستروں کے جدید ہسپتال کا افتتاح کیا ،آئی ایس پی آر 
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوںکے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔عارضی نقل مکانی کرنے والوں کی مکمل بحالی تک فوج علاقے میں موجود رہے گی ،دہشت گردوں کے نیٹ ورک او ان کے سہولت کاروںکو ملک میں کہیں جائے پناہ نہیں ملے گی،جبکہ انہوںنے شمالی وزیرستان میں کیڈٹ کالج کے قیام کا بھی اعلان کیا،آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف نے ہفتہ کو جنوبی وزیرستان ایجنسی کا دورہ کیا اور پاک فوج کے جوانوں اور قبائلی عمائدین کے ساتھ دن گزارا۔ دورے کے دوران آرمی چیف کو فارمیشن کمانڈر نے جاری آپریشن ضرب عضب پر حالیہ پیش رفت اور عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کی اپنے علاقوں میں واپسی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=83

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں