سانحہ بہاولپور:ملتان منتقل کئے جانے والے51زخمیوں میں سے 4دم توڑگئے ،بیشترکی حالت نازک آرمی ہیلی کاپٹرز اورپاک فوج کے جوان امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں ،آئی ایس پی آر ملتان۔25 جون (اے پی پی )سانحہ بہاولپورکے 51شدیدزخمیوں کو آرمی ہیلی کاپٹرکے ذریعے بہاولپورسے ملتان منتقل کردیاگیاہے جن میں سے 4افرادزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، اس طرح اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افرادکی تعداد130ہوگئی ہے ۔آئی …
آرمی ہیلی کاپٹرز اورپاک فوج کے جوان امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں ،آئی ایس پی آر
سانحہ بہاولپور:ملتان منتقل کئے جانے والے51زخمیوں میں سے 4دم توڑگئے ،بیشترکی حالت نازک
آرمی ہیلی کاپٹرز اورپاک فوج کے جوان امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں ،آئی ایس پی آر
ملتان۔25 جون (اے پی پی )سانحہ بہاولپورکے 51شدیدزخمیوں کو آرمی ہیلی کاپٹرکے ذریعے بہاولپورسے ملتان منتقل کردیاگیاہے جن میں سے 4افرادزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، اس طرح اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افرادکی تعداد130ہوگئی ہے ۔آئی ایس پی آرکی پریس ریلیز کے مطابق آرمی ہیلی کاپٹرز اورپاک فوج کے جوان امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں ۔زخمیوں کو احمد پورشرقیہ سے بہاولپوراورپھروہاں سے انہیں ملتان منتقل کردیاگیا۔جائے وقوعہ کوصاف کردیاگیاہے اوربہاولپوراوراحمد پورشرقیہ کے درمیان ٹریفک بھی بحال ہوگئی ہے ۔دریں اثناءہسپتال اورریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک جن 51زخمیوں کو ملتان برن یونٹ منتقل کیاگیاان میں سے چار افرادزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جن میں اسلم ولد عبدالکریم عمر 51سال اورتین نامعلوم افرادشامل ہیں،برن یونٹ میں زیرعلاج 51افرادمیںعورتیں اوربچے بھی شامل ہیںجن میں سے بیشتر کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے ۔









