لاڑکانہ۔ 09 فروری (اے پی پی):آرٹس کونسل آف پاکستان لاڑکانہ کے اوپن تھیٹر میں سندھی اصلاحی اسٹیج ڈرامہ "پیار زندگی آ” پیش کیا گیا۔ اتوار کو محکمہ ثقافت کے تعاون سے نواب پروڈکشن کی جانب سے معروف مصنف اور مزاحیہ فنکار محبوب گل ٹوٹانی کا تحریر کردہ ڈرامہ نیاز شیخ اور امتیاز سہاگ کی مشترکہ ہدایتکاری میں پیش کیا گیا۔ ڈرامے میں ریما ناز، ابی بوس، احمد پٹھان، محب گوپانگ، ڈائریکٹر نیاز شیخ اور مصنف محبوب گل ٹوٹانی نے اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ڈرامے میں گھریلو اور سماجی مسائل کو اجاگر کیا گیا ۔اس موقع پر آرٹس کونسل آف پاکستان لاڑکانہ کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں سیکریٹری محمد حنیف سہاگ، ڈپٹی سیکریٹری عاشق علی دایو، خزانچی عبدالنبی ساریو، ڈرامہ سیکشن کے چیئرمین علی روشن شیخ، پریس اینڈ پبلسٹی سیکشن کے چیئرمین سید جاوید شاہ، چیئرمین آرکائیوز قدیر ڈومکی، چیئرمین لائبریری ناظم حسین چانڈیو، در محمد برڑو
سینئر اداکار استاد اکبر بلوچ سمیت آرٹس کونسل کے عہدیداران، ممبران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558081