26 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومشوبزآرٹس کونسل الحمرا میں بچوں کیلئے پانچ روزہ ڈرامہ آلہ دین کا...

آرٹس کونسل الحمرا میں بچوں کیلئے پانچ روزہ ڈرامہ آلہ دین کا آغاز

- Advertisement -

لاہور۔19جنوری (اے پی پی):لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں پانچ روزہ ڈرامہ آلہ دین کا آغاز ہو گیا۔ ترجمان کے مطابق پہلے روز بچوں کی بڑی تعداد نے اپنے والدین کے ہمراہ ڈرامہ دیکھا اور اداکاروں کی پرفارمنس سے محظوظ ہوئے۔فاروق بٹ کی پیش کش میں ڈرامہ کی کہانی نہایت دل چسپ،مکالمے توجہ طلب اور مناظر بچوں کی من پسند جادوئی کہانی کی عکاسی کرتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ڈرامہ 22جنوری تک تخیلاتی دنیا کے شوقین بچوں کے ذوق و شوق کی تسکین کرتا رہے گا۔چیئرمین الحمرا رضی احمد نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ بچوں کے ادب کو خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،اول روز سے بچوں کو اپنے زبان و ادب کی طرف راغب کرنے کا عمل ایسی ہی سرگرمیوں سے شروع ہوتا ہے،جادوئی کہانیوں پر مبنی ڈرامے میں بچے اپنی بے پناہ دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں۔

- Advertisement -

ایگزیکٹوڈائریکٹر توقیر حیدر کا کہنا تھا کہ معاشرے کی بقا میں بچوں کی معیاری تھیٹر میں اہمیت اتنی ہی اہم ہے جتنا پھول میں رنگ و بو۔ انہوں نے کہاکہ معیاری کہانیوں پر مبنی کھیل معاشرتی مزاج،جذبوں،آرزئوں میں سانج پیدا کرتے ہیں اور الحمرا اس خوبصورت سفر کو آگے لے کر کامیابی سے بڑھ رہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548421

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں