آرٹس کونسل سرگودھا میں یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں سیمینار کل منعقد ہوگا

66

سرگودھا ۔ 04 فروری (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ سرگودھا کے زہر اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں سیمینار کل 5 فروری صبح 10 بجے سرگودھا آرٹس کونسل کمپلیکس میں منعقد ہوگا۔ سیمینار کے اختتام پرکشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک ریلی بھی نکالی جائے گی جس میں کشمیریوں کے حق میں تقاریرہوں گی ۔ سیمینار میں کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانذیب اعوان، ریجنل پولیس آفیسر محمد شہزاد آصف، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت دیگر ضلعی و پولیس افسران شرکت کریں گے۔