32.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومشوبزآرٹس کونسل کراچی کے زیر اہتمام المنائی فیسٹیول کی تقریب 23مئی کو...

آرٹس کونسل کراچی کے زیر اہتمام المنائی فیسٹیول کی تقریب 23مئی کو ہو گی

- Advertisement -

کراچی۔ 22 مئی (اے پی پی):آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام المنائی فیسٹیول 2025ءکی افتتاحی تقریب 23مئی شام 4 بجے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی ۔افتتاح چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کریں گے جبکہ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کلیدی خطبہ پیش کریں گے، فیسٹیول میں پاک بھارت جنگ کے شہداءکو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا جائے گا۔ فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز احمد پرویز آرٹ گیلری میں لگی آرٹ نمائش سے کیا جائے گا جبکہ ،تقریریں، میوزک، تھیٹر، ڈانس پرفارمنس بھی فیسٹیول کا حصہ ہوں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600387

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں