راولپنڈی ۔ 26 دسمبر (اے پی پی)ممبرپنجاب اسمبلی راجہ محمدحنیف نے کہا ہے کہ قائداعظم کے فرمودات پرعمل پیراہوکرملک کوترقی کی راہ پرگامزن کیا جا سکتا ہے ،ان کے افکارکومن وعن اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔یہ بات انھوں نے یوم قائداعظم کی تقریبات کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام سٹیج ڈرامہ ’ تعمیرنو‘ اورسالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کے دوران کیا۔ڈرامہ کی تحریروہدایات اسلم مغل نے دی تھیں اور فنکاروں میں افضال لطیفی،سعیدانور،جھلک علی،عمران رشدی،شمع نیازی،فقیرحسین،نعیم ببا اورغیاث مستانہ شامل تھے۔ ناہیدمنظور اورڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے ان کا استقبال کیا۔قائداعظم محمدعلی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے راجہ حنیف ایڈوکیٹ کا مزیدکہنا تھا کہ قائداعظم ہمارے محسن اورتمام پاکستانیوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔ناہیدمنظورنے کہا کہ تمام اختلافات پس پشت ڈال کررواداری اوربرداشت کے کلچرکوفروغ دیا جائے۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدکا کہنا تھا کہ قائداعظم ایک بے بال اورنڈرلیڈرتھے اوران کا احسان تاقیامت نہیں بھول سکتے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82880