‏آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لئے ریفرنس آج سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا، اسد عمر

45

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ‏آرٹیکل 63A کی تشریح کے لئے سپریم کورٹ ریفرنس تیار ہو گیا جو آج کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ انشاءاللہ اس کیس سے پاکستان کی سیاست میں ضمیر بیچ کر لوٹا بننے کا گھناؤنا کاروبار ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا، اور حرام کے پیسے کی سیاست میں اثرو رسوخ میں کمی آئے گی۔