آرڈی اے نے غیرقانونی طور پر کھولے گئے سکول مالکان کو جرمانہ جمع کروانے کی ہداہت کر دی

105
RDA
RDA

راولپنڈی۔ 06 اپریل (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ نے رہائشی علاقوں میں غیرقانونی طور پر کھولے گئے سکول مالکان کی درخواست پر انہیں جاری تعلیمی سال 2024 تک تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی تھی تاہم اس سلسلے میں آپ ایک بیان حلفی اندر میعاد 15 یوم آر ڈی اے میں جمع کروانا تھا کہ وہ اپنے غیرقانونی سکول کو قانونی شکل دینے کے لیے تیار ہیں یا اس عمارت کا غیرقانونی استعمال (سکول) بند کردیں گے-

مزید براں اس سلسلے میں مالکان بلڈنگ کو روزانہ کی بنیاد پر 1000 روپے جرمانہ کی مد میں جمح کروانا تھا جب تک کہ رہائشی عمارت کا بطور سکول استعمال ریگولر نہیں ہوجاتا یا بند نہیں کر دیا جاتا۔ چونکہ آپ نے ابھی تک یہ بیان حلفی جمع نہ کروایا ہے لہذا اس سلسلے میں آپ کو آخری موقح دیا جا تا ہے کہ اپ ان 7 یوم میں یہ بیان حلفی جمع کروادیں، بصورت دیگرآپ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سکول کو بند کر دیا جائے گا اور جرمانہ بھی وصول کیا جائے گا۔ مذید براں تعلیمی سال 2024 کی میعاد 30 اپریل 2024 تک ہوگی۔