آریاناسبالینکا برسبین انٹرنیشنل ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

116
Madrid Open Tennis
Madrid Open Tennis

برسبین۔3جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا ڈبلیوٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ۔ 25 سالہ آریانا سبالینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں اٹلی کی حریف کھلاڑی لوسیا برونزٹی کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ رواں سال کا پہلا ڈبلیو ٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر برسبین میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

بدھ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں بیلاروس کی نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اطالوی حریف کھلاڑی لوسیا برونزٹی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 0-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔