میلبورن۔14جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون ،ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا اور امریکی ٹینس سٹار اور ٹورنامنٹ کی تھرڈ سیڈڈ کوکو گف آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے …
آرینا سبالینکا اور کوکو گف آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں داخل

مزید خبریں
میلبورن۔14جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون ،ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا اور امریکی ٹینس سٹار اور ٹورنامنٹ کی تھرڈ سیڈڈ کوکو گف آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔
خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد امریکی حریف سلونی سٹیفنز کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ امریکا کی 20 سالہ ٹینس سٹار کوکو گف نے ابتدائی رائونڈ میچ میں ہم وطن حریف کھلاڑی سوفیاکینن کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 113 واں میگا ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد امریکا کی حریف کھلاڑی سلونی سٹیفنز کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے نہ صرف شکست دی بلکہ میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ٹاپ سیڈڈ ،دفاعی چیمپئن کا دوسرے رائونڈ میں مقابلہ ہسپانوی حریف کھلاڑی جیسکا بوزاس مانیرو سے ہوگا۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ کے ایک اور میچ میں امریکی ٹینس سٹار کوکو گف نےعمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےہم وطن حریف کھلاڑی سوفیا کینن کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ برطانوی حریف کھلاڑی جوڈی اینا برج سے ہوگا








