سرےنگر ۔ 23 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمےر مےں کل جماعتی حرےت کانفرنس کے چےئرمےن سید علی گیلانی نے کٹھ پتلی وزیرِ جنگلات چودھری لعل سنگھ کی طرف سے جموں کے مسلمانوں کو دی گئی دھمکی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آر ایس ایس اور جن سنگھیوں کی ذہنےت کی اصل عکاسی ہے اور وہ جموں میں1947ءکی طرح کے اےک اور قتل عام کی سازش میں مصروف ہیں