آر اے بازار پولیس نے تاوان کیلئے اغوا ہونے والے مغوی کو بازیاب کرا لیا

159
تھانہ ائیرپورٹ کا نام تبدیل کر کے چکلالہ کردیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی۔2فروری (اے پی پی):آر اے بازار پولیس نے تاوان کے لیے اغوا ہونے والے مغوی کو بازیاب کرا لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اغواء کار نے شہری کی رہائی کے لئے 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ اغواء کار کی شناخت اختیار کے نام سے ہوئی ہے۔

آر اے بازار پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مغوی سفیان کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے مغوی کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔