آر اے بازار کی حدود میں جعلی سرکاری ملازم کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار

4

راولپنڈی ۔25جون (اے پی پی):راولپنڈی کے تھانہ آراے بازار پولیس نے جعلی سرکاری ملازم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، زیر حراست ملزم نے اپنا تعارف حساس ادارے کے سینئر افسر کے طور پر کروایا

زیر حراست شخص نے کارڈ دکھایا جو جعلی نکلا۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ گرفتار شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔