آر سی بی اور پی ایف اے کی مشترکہ کارروائی،700 لیٹر مضرصحت دودھ تلف

217
Fake milk
Fake milk

راولپنڈی۔26جون (اے پی پی):راولپنڈی کینٹ بورڈ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نےانسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں مضرصحت اور ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے پر متعدد کانیں سربمہر کردیں۔

آر سی بی ترجمان کے مطابق سی ای او سید علی عرفان رضوی کی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی اور آر سی بی کے شعبہ فوڈ نے کنٹونمنٹ کی حدود میں مشترکہ کارروائی کی اور اس دوران ڈھوک سیداں و گردونواح میں متعدد دکانوں میں فروخت ہونے والے دودھ کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری ٹیسٹ کیا گیا جس کے دوران دودھ مضر صحت اور ملاوٹ شدہ د ثابت ہواہے۔

متعلقہ حکام نے متعدد دکانوں کو سربمہر کرتے ہوئے 700لیٹر دودھ قبضہ میں لے کرتلف کردیا۔