آر پی او اورکمشنر سرگودھا کا محرم الحرام کے جلوس روٹس کا معائنہ

5

بھکر۔ 29 جون (اے پی پی):آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان اور کمشنر سرگودھا ملک جہانزیب اعوان کا محرم الحرام کے جلوس روٹس کا معائنہ کیا ۔ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا اور کمشنر سرگودھا نے قصرِ زینب، سٹی بھکر کے مرکزی جلوس کے روٹس کا تفصیلی وزٹ کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان اور ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف ،منتظمین جلوس و مجالس ،ممبران امن کمیٹی ،نمائید گان تاجران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ دورے کے دوران جلوس کے روٹس پر سیکیورٹی انتظامات، صفائی، روشنی، تجاوزات کی صورتحال اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ ار پی او اور کمشنر سرگودھا نے موقع پر متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں اور کہا کہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انتظامیہ اور پولیس محرم الحرام کے دوران مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض سرانجام دیں گے تاکہ مذہبی ہم آہنگی اور امن و سکون برقرار رکھا جا سکے