سرگودھا ۔12فروری (اے پی پی):آر پی او سرگودھا ریجن شارق کمال صدیقی نے تھانہ صدر میانوالی کی حدود میں پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے کنسٹیبل محمد علی کی عیادت کی اور علاج معالجہ کے لیے دی جانے والی سہولیات بارےدریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کےلئے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف پولیس مقابلوں میں شہید اور زخمی ہونے والےغازی ہمارے ہیروز ہیں۔غازیوں کے علاج معالجہ کے تمام اخراجات محکمہ پولیس کے ویلفیئر فنڈ سے ادا کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔آر پی او نے کہا کہ دہشتگردوں کا ہر طرح سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔پولیس کے جوان بلندہمت و حوصلے سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔
یاد رہے کہ زخمی ہونے ولے کانسٹیبل نے گزشتہ روزپولیس کی جرات و بہادری کی ایک اور داستان رقم کرتے ہوئے قبول خیل چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا کیا تھا۔میانوالی پولیس کے جوان سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے 12/13 دہشتگردوں نے تین اطراف سے حملہ کیادہشتگردوں کی طرف سے جدید اسلحہ سےفائرنگ کی گئی پولیس نے بہترین حکمت عملی اور جدید سہولیات سے حملہ ناکام بنایا تھا۔