28 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںآر پی او ڈیرہ غازیخان محمد وقاص نذیر کی ڈی پی او...

آر پی او ڈیرہ غازیخان محمد وقاص نذیر کی ڈی پی او مظفرگڑھ سمیت ڈیژن کے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔20فروری (اے پی پی):آر پی او ڈیرہ غازیخان محمد وقاص نذیر نے ڈی پی او مظفرگڑھ سمیت ڈیژن کے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ میں یکم جنوری 2021 تا فروری 2022 کے دوران کرائم کی صورت حال کا جائزہ لیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران کو ہدایات جاری کیں کہ ایف آئی آرکے بروقت اندراج کو یقینی بنایا جائے اور تھانہ جات کےمینول اور آن لائن ریکارڈ کو مکمل رکھیں ۔سنگین کرائم ہونے کی صورت میں سپروائزری افسران خودفوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں ۔

سنگین مقدمات کی تفتیش کی نگرانی سپروائزری افسران خود کریں ،تفتیش کے معیار کوبہتر بنایاجائے تاکہ مجرمان کو قرار واقعی سزا مل سکے اور سزا یابی کی شر ح میں اضافہ ہو ۔ زیرتفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرتے ہوئے پینڈنگ چالان بروقت عدالت بھجوائے جائیں ۔ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف سپیشل کمپین کے تحت زیادہ سے زیادہ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔

- Advertisement -

معاشرتی برائیوں کے خاتمہ اور جرائم کی روک تھام کے لیے موئثراقدامات کرتے ہوئے اسلحہ نا جائز ، منشیات ، جوا،قبحہ خانوں اور غیرنمونہ ، بلانمبری و فیک نمبر پلیٹ والی وہیکلز کے خلاف ذیادہ سے ذیادہ کاروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔آر پی او کے زیر صدارت چاروں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران کے ساتھ پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی درخواستوں کے حوالے سے بھی میٹنگ ہوئی ۔

میٹنگ میں آر پی او نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران کو ہدایات جاری کیں کہ تمام شکایات و درخواستوں کو مقرر کردہ ٹائم فریم میں مکمل کیا جائے ۔تمام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران ذاتی طور پر نیگیٹو فیڈ بیک والی درخواستوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں اور ایسی درخواستوں کو دوبارہ اوپن کر کے میرٹ پر انکوئری کرائی جائے۔ قبضہ مافیا کے خلاف موصول ہونے والی شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=296153

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں