آر پی او کا کمشنر کے ہمراہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ

67
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

راولپنڈی ۔24فروری (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کے ہمراہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا۔

آر پی او نے ا نٹری گیٹس، پارکنگ، ملحقہ عمارتیں، مارکیٹس، ڈبل روڈ اور دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے چیمپئنز ٹرافی کرکٹ میچز کی سکیورٹی کے حوالے سے جبکہ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے ٹریفک انتظامات کے حوالے سے آر پی او کوتفصیلی بریفنگ دی۔

آر پی او نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود افسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر آر پی او راولپنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس انٹرنیشنل ایونٹس کے کامیاب اور پرامن انعقاد کویقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے،

ٹیمز اورمیچز کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،میچز کے دوران شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری کو تعینات کیا گیاہے،شہریوں کو پرامن اور خوشگوار ماحول میں تفریحی مواقعوں کی فراہمی کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔