24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومتجارتی خبریںآر ڈی اےکے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم...

آر ڈی اےکے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 10.7ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا،سٹیٹ بنک

- Advertisement -

اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):روشن ڈیجیٹل اکائونٹس (آر ڈی اے)کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 10.7ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2020 سے لے کر جولائی 2025کے اختتام تک سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے ترسیلات زر کا مجموعی حجم 10.748ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔جولائی میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے 185ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

- Advertisement -

اسی طرح روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی سرمایہ کاری کا حجم 1.490ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں نے روایتی نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ میں 479ملین ڈالر،اسلامی نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس میں 936ملین ڈالر اور روشن ایکویٹی انوسٹمنٹ کے ذریعے 75ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں