29.4 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںآر ڈی اے نے گرجا روڈ پر 20 غیر قانونی جائیدادیں سر...

آر ڈی اے نے گرجا روڈ پر 20 غیر قانونی جائیدادیں سر بمہر کر دیں

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 29 اپریل (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر آر ڈی اے کے انفورسمنٹ سکواڈ نے گرجا روڈ راولپنڈی پر 20 غیر قانونی کمرشل املاک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آر ڈی اے کے بلڈنگ ریگولیشنز کے نفاذ کے عزم کی تعمیل کی ہے۔

یہ کارروائی پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2020 کے مطابق کی گئی، جس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جائیداد کے مالکان نے منظوریوں اور این او سی حاصل کیے بغیر عمارتیں تعمیر کی تھیں۔ ترجمان آر ڈی اے کے مطابق ان غیر قانونی تعمیرات کے مالکان کو پیشگی قانونی نوٹس جاری کر دیے گئے تھےتاہم عدم تعمیل کی وجہ سے انفورسمنٹ آپریشن کے حصے کے طور پر جائیدادوں کو سیل کر دیا گیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آرڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول ونگ کو ہدایت دی ہے کہ وہ تجاوزات اور غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں کے خلاف بلا خوف و خطر کے کارروائی جاری رکھیں۔ انہوں نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو یہ بھی کہا ہے کہ وہ غیر قانونی رہائشی و کمرشل عمارات کے حوالے سے منظوریوں، فیسوں اور دیگر چارجز کا مکمل سروے کریں۔

انہوں نے کہا کہ آر ڈی اے راولپنڈی کی منظم اور پائیدار ترقی کے لیے پُرعزم ہے، ہم شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی اخلاقی ذمہ داری کو سمجھیں اور غیر قانونی تعمیرات سے گریز کریں تاکہ مستقبل میں کسی بھی قانونی کارروائی یا نقصان سے بچا جا سکے۔ یہ آپریشن بلڈنگ انسپکٹر عاصم نواز، بلڈنگ سرویئر عامر محمود ملک اور آر ڈی اے کے دیگر عملے نے کیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589797

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں