آزاد، ذمہ دار اور باخبر صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،میر شعیب نوشیروانی

82

کوئٹہ۔ 03 مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ آزاد، ذمہ دار اور باخبر صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور یہ ریاست کا چوتھا ستون ہوتا ہے ۔ یومِ صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صحافی برادری نے ہمیشہ سچائی، دیانتداری اور عوام کے حقوق کی ترجمانی کرتے ہوئے ہر دور میں قربانیاں دیں

جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ حکومت بلوچستان آزادیِ صحافت پر یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کے تحفظ، فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت صرف خبر رسانی کا ذریعہ نہیں بلکہ عوامی شعور اور احتساب کا ایک مضبوط ذریعہ ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں

جو مشکل حالات میں بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت صحافیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔