مظفرآبا د۔4فروری (اے پی پی):آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیرقانون و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید نے مسودہ قانون، دی آزادجموں کشمیرفنانس ترمیمی آرڈیننس 2024 ایوان میں پیش کیا جسے ممبران اسمبلی نبیلہ ایوب، سردار جاوید ایوب ،محترمہ نثارہ عباسی اور چوہدری رفیق نیئر پر مشتمل مجلس منتخبہ کے سپر د کردیا۔
وزیرقانون و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید نے مسودہ قانون ،دی کریمینل لا(فرسٹ ترمیمی) ایکٹ2024،مسودہ قانون ، دی آزادجموںو کشمیربلڈنگ کنٹرول ایکٹ،2024. اور مسود ہ قانون ، دی آزادجموںو کشمیر فنڈز برائے سرمایہ کاری ایکٹ،2024 کوایوان میں پیش کیاجسے سٹینڈنگ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ وزیرقانون و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید نے مسودہ قانون دی سپیریئرکورٹس(کورٹ دریس موڈ آف ایڈریس) (ترمیمی) ایکٹ ، 2022 ایوان میں پیش کیا جسے متعلقہ مجلس قائمہ کے سپرد کر دیا گیا۔قانون سازاسمبلی کا اجلاس 5فروری بروز بدھ صبح نو بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔