31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںآزادجموں وکشمیر میں موبائل و انٹرنیٹ سروس کو بہتر بنانے کیلئے کام...

آزادجموں وکشمیر میں موبائل و انٹرنیٹ سروس کو بہتر بنانے کیلئے کام کرر رہے ہیں ، ریجنل کمشنر وفاقی محتسب

- Advertisement -

مظفر آباد۔ 23 مئی (اے پی پی):وفاقی محتسب کے ریجنل کمشنر آئی آر ڈی منصور قادر ڈار نے کہا ہے کہ آزادجموں وکشمیر میں موبائل و انٹرنیٹ سروس کو بہتر بنانے کیلئے کام کررہے ہیں۔ خراب موبائل و انٹرنیٹ سروس کی وجہ سیلولر موبائل کمپنیوں کے پاس آپٹیکل فائبر نہ ہونا اور آزادکشمیر میں کشمیر کونسل کی جانب سے یو ایس ایف فنڈ کی عدم فراہمی ہے۔ آزادکشمیر میں ایس کام کے علاوہ فائبر آپٹک کسی اور کمپنی کے پاس نہیں جس کی وجہ سے سروس سلو ہے، سیلولر موبائل کمپنیوں کو آپٹیکل فائبر کیلئے این او سی کے ایشوز تھے جن کو یکسو کرنے پر کام کیا جارہا ہے، بالخصوص چیف سیکرٹری آزادکشمیر اس حوالے سے ون ونڈو این او سی پر کام کررہے ہیں۔USF وہاں کام کرتا ہے جہاں موبائل کمپنیز اپنے ٹاور اس وجہ سے نہیں لگاتیں کہ انکا خرچہ زیادہ اور انکم کم ہوتی ہے ایسی جگہوں پر یو ایس ایف فنڈ سے ٹاور لگائے جاتے ہیں۔

یو ایس ایف فنڈ پاکستان کے ریموٹ ایریاز میں کام کررہا ہے۔ یو ایس ایف فنڈ کی فراہمی کے لیے حکومت آزادکشمیر کام کررہی ہے۔اگر فائبر آپٹک کے لیے این او سی اور یو ایس ایف فنڈ مل جائے تو سروس کے مسائل تقریبا حل ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر پی ٹی اے ناصر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر آئی آر ڈی منصور قادر ڈار نے کہا کہ موبائل کمپنیز کا ریگولیٹری ادارہ پی ٹی اے ہے ہم ان سے جواب لیتے ہیں۔ وفاقی محتسب کا باقاعدہ ای کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم موجود ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کے دفتر کے گزشتہ سال اکتوبر میں قیام سے لیکر آج تک یعنی 7 سے آٹھ ماہ میں 1400 شکایتیں درج ہوئیں جن میں سے 950کونمٹا دیا گیا۔ انہوں نےکہا کہ حکومت آزادکشمیر کے شکرگزار ہیں جنہوں نے یہاں دفتر قائم کرنے میں معاونت کی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600799

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں