17.3 C
Islamabad
بدھ, مارچ 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںآزادکشمیر کے سیکرٹری زراعت کا زیتون کا پودا لگا کر شجرکاری مہم...

آزادکشمیر کے سیکرٹری زراعت کا زیتون کا پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز

- Advertisement -

مظفرآباد۔18مارچ (اے پی پی):آزادکشمیر کے سیکرٹری زراعت، لائیو سٹاک، آبپاشی و اسما چوہدری ا متیاز احمدنے محکمہ زراعت کے ز یراہتمام شجرکاری مہم موسم بہار کے سلسلہ میں موضع ٹامی ضلع مظفرآباد میں زیتون کےباغ میں پودا لگا کر کے مہم کا آغاز کیا۔سیکرٹری حکومت نے ریاست کو زیتون کی پیداوار میں خود کفیل بنانے نیز موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حالیہ شجر کاری کے دوران زیادہ سے زیادہ تعداد میں پھلدار اور زیتون کے پودا جات تنصیب کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر ناظم زراعت توسیع آمنہ رفیع، ناظم تحقیق ظفر جہانگیر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راجہ ظہیر اقبال، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل سپیشلسٹ ڈاکٹر طارق سعید، اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر غلام مرتضی گیلانی، فرحت شاہین لیڈی ایکسٹینشن آفیسر فرحت شاہین، راجہ شوکت فیلڈ اسسٹنٹ، تسلیم اسلم لیڈی ایکسٹینشن اسسٹنٹ کے علاوہ زمینداران علاقہ بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573866

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں